Sunday, March 5, 2023

Shehbaz Nasir
شہباز ناصر

نعتِ رسولِ مقبول 

ہمارے دل کو بھاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 

ہمیں جو راس آتا ہے محمدﷺ نام ایسا ہے 


سہارا جن کا دنیا میں نہیں کوٸی سنو لوگو

انہیں سینے لگاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


نظر اس کی کبھی کمزور ہوتی ہی نہیں یارو

جو آنکھوں کو لگاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


یقیں تم کو نہیں آتا تو آٶ میں دکھاتا ہوں 

دلوں کو جگمگاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


جہاں بھر میں نہیں آیا محمد ﷺ کا کوٸی ثانی

خدا سے جو ملاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


درود ان پر جو پڑھتا ہوں کوٸی مشکل نہیں آتی

میری بگڑی بناتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


وہی جاتے ہیں روزے پر جنہیں آقا بلاتے ہیں 

ہمیں زم زم پلاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


میں اک ادنیٰ سا نوکر ہوں محمد ﷺ کے غلاموں میں 

مجھے لکھنا سکھاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا  ہے 


پڑھوں جب نعت میں ناصر زمانہ جھوم جاتا ہے 

سبھی کو پاس لاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے 


شہباز ناصر 

No comments:

Post a Comment